کراچی میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کا کیس ،ملزمہ کی بیٹی اورسابق شوہر کا کیا کردار تھا ؟ عدالت میں انکشاف 

کراچی: شہرقائد میں 10 دسمبر کو قتل کی لرزہ خیز واردات نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہلاکر رکھ دیا تھا جس میں خاتون نے تیز دھار آلے سے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کر دیئے تھے ، اب کیس میں ملزمہ کی بیٹی اور سابق چوہدری کو ملزم نامزد کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں شوہر کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمہ کی بیٹی اور سابق شوہر کو ملزم نامزد کر دیا گیاہے ، دونوں پر حقائق چھپانے کے الزام لگایا گیاہے ، دونوں واقعہ کے کچھ دیر پہلے وہاں سے چلے گئے تھے ، ملزمہ کی بیٹی چھوٹی بہنوں کو لے کر فیصل آباد چلی گئی اور ملزمہ کی بیٹی مقتول کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 فرورہ تک ملتوی کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ ملزمہ نے 10دسمبر کو شوہر کو قتل کر نے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیئے اور آرام سے کمرے میں سو گئی ، پولیس نے جب چھاپہ مارا تو ملزمہ بیڈ پر سو رہی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں