پشاور: پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خاتون چار فروری کو ہسپتال آئی تھی اور اس کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، معلوم ہواہے کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسائل ہیں ، واقعہ حادثہ معلوم ہورہاہے جسے جلد کلیئر کر دیا جائے گا ۔
خاتون کے شوہر احمد صابر بھی سامنے آ گئے ہیں، جنہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کیل جنات نے ٹھوکی ہے ،بیوی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ میں گھر پر موجود نہیں تھا اور جب گھر آیا تو اس کے سر میں کیل تھی، یہ میری دوسری شادی ہے اور ہمارے بچوں کی تعداد 11 ہے ۔اس کو علاج کیلئے کئی مرتبہ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا ہوں۔