4 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی چوری

امریکی میں تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی چوری پکڑلی گئی، حکام نے ملزمان کے قبضے سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد کر لی۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے نیویارک میں ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے جو 2016 میں بٹ فینکس ایکسچینج کو ہیک کرنے میں ملوث تھا۔ جوڑے کے قبضے سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

جس میں 3 ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی کرنسی بٹ فینکس ایکسچینج سے چرائی گئی تھی۔ ملکی محکمہ انصاف نے اسے کرپٹو کرنسی کی آج تک کی سب بڑی برآمدگی قرار دیا ہے. جوڑے کو مقامی عدالت کے سامنے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں