کورونا کا نیا ٹیسٹ تیار، درستگی کے ساتھ4 منٹ میں نتیجہ ممکن

چین کے سائنسدانوں نے پی سی آر ٹیسٹ جیسا درست اور صرف چار منٹ میں نتیجہ دینا والا نیا کورونا ٹیسٹ بنا لیا۔

چین کے سائنسدانون نے کہا ہے کہ ان کی یہ ایسا ٹیسٹ ہے جس میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے عمل میں اینٹی جن ٹیسٹ کی تیز رفتاری اور پی سی آر ٹیسٹ کی درستی کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

اس نئے کورونا ٹیسٹ کی تیاری چینی ماہرین کی طرف سے ایک نئی ٹیکنالوجی کی دریافت کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔

تحقیق کے دوران ٹیسٹنگ کے عمل کو کورونا وائرس کے 33 پی سی آر پازیٹیو مریضوں، 23 پی سی آر نیگیٹو افراد، فلو کے6 پازیٹیو مریضوں اور 25 صحت مند رضاکاروں پر استعمال کیا گیا۔

ان درجنوں افراد کے ٹیسٹوں کے نتائج میں سے کوئی ایک بھی غلط یا پہلے سے معلوم نتائج کے منافی نہیں آیا اور یہ سب نتائج 4 منٹ سے بھی کم وقت میں سامنے آ گئے تھے۔ یہ تحقیق نیچر بائیو میڈیکل انجینیئرنگ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

اس نئے ٹیسٹ میں انتہائی حساس الیکٹرو مکینیکل بائیو سینسر استعمال کیا گیا ہے۔ جو کورونا وائرس کے ایسے نیوکلیئک ایسڈز کی بالکل درست تشخیص کر لیتا ہے جن کی شناخت اب تک استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں بہت ہی مشکل تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹنگ کو بہت آسانی کے ساتھ ہوائی اڈوں، اسپتالوں ، ایمرجنسی کی شعبوں یہاں تک گھروں میں بھی استعمال کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں