نام اور شرٹ کا نمبر ہی نہیں سسر اور داماد کا اندازبھی ایک جیسا

پاکستان سپر لیگ پر آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے ایک جیسے انداز سے کیچ پکڑنےکی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 2018 کے پی ایس ایل میں شاہد آفریدی کے باونڈری پر مشکل کیچ پکڑنے اور ہاتھ بلند کر کے جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دوسرا کلپ شاہین شاہ آفریدی کا ہے جس میں وہ بھی اسی انداز سے باونڈری پر کیچ پکڑتے ہیں۔ اور شاہد آفریدی کی طرح ہی جشن مناتے ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی کے کیچ پکڑنے کا کلپ پی ایس ایل 2022 کا ہے۔

مستقبل کے سسر اور داماد کے ایک جیسے انداز پر جہاں پی ایس ایل نے دلچسپ تبصرے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی وہیں شائقین کرکٹ بھی اس ویڈیو پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں