اسلام آباد: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک، ایک ڈاکوزخمی حات میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا۔

زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گینگ گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتا اور مزاحمت پر انہیں زخمی یا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں