دلہن کا میک اپ ادھورا کیوں چھوڑا؟ بیوٹی پارلر پر 50ہزار روپے جرمانہ

لاہور کی صارف عدالت نے دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے پر بیوٹی پارلر کو پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔

لاہور کی صارف عدالت میں دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے والے پارلر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جج وسیم افضل میاں نے ڈاکٹر شازیہ کے دعویٰ پر سماعت کی، درخواست گزار نے بتایا کہ سیلون کی مالکن نےطےشدہ رقم سے زائد مانگی اور دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑ کر سیلون سے باہر نکال دیادلہ۔

درخواست گزار نے استدعا کی عدالت پارلر کو ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے بیوٹی پارلر کو پچاس ہزار ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں