وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ سے روانگی سے قبل چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چیی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد واپس وطن روانہ ہوچکے ہیں۔ دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی اور باہمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 بجے چین سے واپس وطن پہنچیں گے ۔ نور خان ائیر بیس پر وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کریں گےاور دورہ چین پر روشنی ڈالیں گے۔