بیجنگ: وزیراعظم عمران خان چینی صدر اور خاتون اول کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کیلئے گریٹ ہالز آف پیپلز پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی چینی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہو گی ، دورے کے بعد سرمایہ کاری میں اور بھی تیزی نظر آئے گی، عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن مہم میں ساتھ دیں، کوشش ہے کہ اتنی ویکسی نیشن ہو کہ ہم پابندیوں سے نکل جائیں ۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کر رہے ہیں، وزیراعظم کی چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں سرمایہ ماری کے موقع پر گفتگو بھی ہوئی ۔وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ نظر آئے گا۔