سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں سمیت دیگر کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمدکےلیے ویکسی نیشن اورمنفی پی سی آرٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے48گھنٹےکے اندر کرایا جائے گا جب کہ 8 سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔اس کے علاوہ سعودیہ سےروانگی کےخواہش مند سعودی مسافروں کے لیے بوسٹرویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نافذ کی گئی نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں