اسرائیل اور بحرین کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا

منامہ:سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے ڈیڑھ سال بعد اسرائیل اور بحرین کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی طے پاگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز بحرین کے دورے پر پہنچے اور بحرین کے فرماں روا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے شاہی محل میں ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ابراہیم کے تحت طے پانے والے دفاعی تعاون سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی اور ڈیڑھ سال بعد یہ معاہدہ بھی طے پاگیا۔اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی مفاہمتی یادداشت کے تحت مستقبل میں انٹیلی جینس، فوجی، صنعتی شراکت داری اور مزید شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بحرین کے ہم منصب کے ہمراہ امریکی بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ یہ معاہدہ اسرائیل کا خطے میں اپنے نئے اتحادیوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔واضح رہے کہ چند دیگر عرب ممالک کی طرح بحرین نے بھی امریکی ثالثی میں اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں