لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کے خط کا جواب دے دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا چکا ہوں اور میں نے کبھی بھی ضمانت یا حلف نامے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے آپ کا خط بھجوانا غیر ضروری،غیر قانونی اور ناجائز ہے جبکہ مجھے بھجوائے جانے والے خط کے سیاسی مقاصد ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ خط کے مندر جات کی روشنی میں اپنے حقوق کے تحفظ کا حق رکھتا ہوں اور اس خط کی بنیاد پر میرے خلاف توہین آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی گئی۔