کراچی (ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے لیجنڈ سابق کھلاڑی وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نجی لیگ میں شرکت کے بعد اومان سے واپس آ ئے تھے ، سابق کھلاڑی کو گلے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی اور طبیعت ناساز تھی جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے ، وسیم اکرم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئیسولیٹ کر لیاہے۔
بتایا جارہاہے کہ وسیم اکرم کی حالت ٹھیک ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں ، ڈاکٹرز ان کی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں اور 27 تاریخ سے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا آغاز ہونے جارہاہے ۔