لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کے آغاز میں چند دن ہی باقی ہیں اور اس موقع پر نہایت تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ کھیل سے صرف پانچ روز قبل تین پلیئرز اور پانچ سپورٹ سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پلیئرز اور آفیشلز کی ہوٹل آمد کے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی جس دوران آٹھ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں ،ڈائریکٹر سلمان نصیر نے بیان میں بتایاہے کہ ہوٹل پہنچنے پر 250 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے تین پلیئرز اور پانچ سپورٹ سٹاف کا کورنا مثبت آ گیاہے ، تمام ممبران کو آئیسولیٹ کر دیا گیاہے ۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق ان تمام افراد کے ہوٹل پہنچنے سے 48گھنٹے قبل لیےجانے والے ٹیسٹس منفی رہے تھے۔ سلمان نصیر نے مزید کہا کہ جن افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں وہ ہوٹل میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے اور دو منفی نتائج حاصل کرنے کے بعد 24 جنوری سے ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔