مری اور گلیات میں کتنی برف پڑ چکی ہے اور ب تک برفباری جاری رہے گی ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایوبیہ ، نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور باڑیاں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا رپورٹ میں کہناہے کہ گلیات کی بالائی چوٹیوں پر 4 سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ مری اور گلیات میں اگلے تین روز تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے اس لیے غیر شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، درخت گرنے کے خدشات بھی موجودہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ اور گردونواح میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔کوئٹہ سمیت مستونگ،چمن،زیارت اورتوبہ اچکزئی میں برفباری ہو رہی ہے ، جو آئندہ 24گھنٹےتک جاری رہنےکاامکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا ، شہر قائد میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرد کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ہے ،کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز تک سردی بھی رہے گی ، ردآلودہواؤں کےباعث کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپرآگیا، ایئرکوالٹی انڈیکس میں ڈھاکہ پہلےاورلاہورپانچویں نمبرپرہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں