پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اوردھماکے کے باوجود وہ لاہور جانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔
صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت دیگر کی لاہور دھماکے کی مذمت