گریپ وائن نامی بھارتی پلیٹ فارم پر 43 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے (1 کروڑ 45 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ تنخواہ لینے والا ایک شخص مفت کھانا دینے والی کپبنیوں کے متعلق عجیب و غریب دریافت کر ڈالی۔
گریپ وائن کے مالک سومل تریپاٹھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ایسی کمپنیوں کے متعلق پوچھا تھا جو مفت کھانا فراہم کرتی ہوں۔
انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ وہ باقاعدگی سے جم میں ٹریننگ کرتے ہیں، ان کی تنخواہ سالانہ 43 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ ہے اور ان کا 4.5 سال کا تجربہ ہے۔ ان کے کھانوں پر ہونے والے اخراجات کافی زیادہ ہیں اس لیے وہ ایسی کمپنی کی تلاش میں ہیں جو چار وقت کھانے کے اخراجات برداشت کرلے۔
انہوں نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ ایسی کمپنی میں جانا چاہ رہے ہیں جو عمدہ پروٹین غذائیں اور چار وقت کا کھانا فراہم کرتی ہوں۔ اس لیے انہوں نے گوگل میں انٹرویو کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔
ایکس پوسٹ میں سومل تریپاٹھی نے لکھا کہ انہیں بمشکل ہی ایسے لوگ دکھتے ہیں جن پر ان کی ترجیحات اور مستقبل کے انتخابات واضح ہوتے ہیں۔ ان کی نئی نوکری ڈھونڈنے کی وجہ سادہ سی ہے اور وہ ہے اچھا کھانا۔
واضح رہے گریپ وائن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر صارفین اپنے کیریئر کے متعلق گفتگو کرتے ہیں۔