مجوزہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (این ایچ ایس پی) کے اطلاق کے لیے عالمی بینک کی مدد طلب کی گئی ہے جس کے ذریعے کئی انتظامی مسائل سے نمٹائے گا، ان مسائل میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے مراکز میں صحت کی ناکافی سہولیات، موجودہ دستیاب وسائل کا کم استعمال اور صلاحیت سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا محکمہ صحت کا عملہ اور ضروری ادویات، خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ضروری اشیاء اور ادویات کی کمی شامل ہیں۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی ایک دستاویز کے مطابق این ایچ ایس پی کی متوقع لاگت تقریباً 5 ارب 9 کروڑ ڈالر ہے، یہ پروگرام پانچ سالوں کے دوران تمام صوبوں کے کمیونٹی، ابتدائی، ثانوی نگہداشت کے مراکز کی سطح پر لاگو کیا جائے گا، اس پروگرام میں پرائمری اور سیکنڈری لیول کی دیکھ بھال کے لیے صوبائی حکومتوں کا بجٹ شامل ہے۔
مجوزہ این ایچ ایس پی ایک پروگرام برائے نتائج ((پی فور آر) کو بطور آلہ استعمال کرے گا، پی فور آر پروگرام پاکستان میں صحت کے شعبے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔
پی فور آر, حکومت کے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام اور اس سے منسلک اصلاحات، صحت کے متوقع اخراجات کی متواتر نوعیت، اور حکومت کی صلاحیت میں بہتری، جیسا کہ نیشنل امیونائزیشن سپورٹ پروجیکٹ (این آئی ایس پی کے ذریعے دیکھا گیا ہے کا سب سے بہتر آلہ ہے۔
این آئی ایس پی 2016 سے زیر اطلاق ہے جو انویسٹمنٹ پراجیکٹ فنانسنگ (آئ پی ایف) ہے جو ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹر(ڈی ایل ائیز) ہے، پاکستان نے تعلیم اور عوامی مالیاتی انتظام جیسے دیگر شعبوں میں پی فور آر آلہ کے موثر استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔
نتائج پر مبنی فنانسنگ سرمایہ کاری کے فنانسنگ کمپونینٹ کے ذریعے مکمل کی جائے گی، جس کا تخمینہ اس آپریشن کے تحت کل فنانسنگ کا 20 فیصد سے بھی کم ہے، اس کا انتظام چاروں صوبوں کے محکمہ صحت اور قومی صحت کی خدمات کی وزارت، قواعد و ضوابط اور کوآرڈینیشن کے ذریعے بھی کیا جائے گا تاکہ بروقت تکنیکی مدد اور جدید ایجادات کااستعمال کیا جا سکے۔
مجوزہ این ایچ ایس پی دائرہ کار میں ایک قومی سطح کا پروگرام ہو گا جس سے بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ مستفید ہوں گے۔
اس مجوزہ صحت پروگرام کا مقصد حکومت کے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے۔
صحت ایک تفویض شدہ، تقسیم شدہ شعبہ ہے، مجوزہ این ایچ ایس پی صوبائی حکومتوں کو پی ایچ سی کی سطح پر صحت کی ضروری خدمات کی مساوی فراہمی اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا جبکہ حکومت کا پروگرام بنیادی اور ثانوی نگہداشت کی سطحوں پر فراہم کی جانے والی خدمات پر مشتمل ہے۔
این ایچ ایس پی کے پروگرام کی حد صرف پی ایچ سی تک محدود ہے، جس کی تعریف پاکستان کے تناظر میں کی گئی ہے کیونکہ وہ خدمات دیہی مراکز صحت اور کمیونٹی سمیت اس سے نجلی سطح پر فراہم کی جا رہی ہیں۔