اسلام آباد: (آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ عوام اور مسلح افواج کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
We consider the security of Saudi Arabia as our own and are completely resolved to further cementing our multifaceted bilateral relationship including excellent defence cooperation. https://t.co/YqGz6Im673
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 26, 2022
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کے اعلی ترین اعزاز “کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔