یوکرین کی ملٹری فیکٹری میں نیشنل گارڈز کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے 5 گارڈز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے،
فائرنگ کا واقعہ میزائل فیکٹری میں گارڈز کو ہتھیاروں کے اجرا کے دوران پیش آیا، پولیس کو حملہ آور اہلکار کی تلاش جاری ہے. وزارت داخلہ نے کہا کہ حملہ آور نے کلاشنکوف اسالٹ رائفل سے فائرنگ کی اور اس کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے.
یوکرین کے نائب وزیر داخلہ انتون گیراشینکو نے فیس بک پر کہا کہ سب سے پہلے، سوال کرنا ہو گا کہ اتنا خوفناک جرم کرنے کا مقصد کیا تھا؟ آیا اس سروس مین کو ٹیم میں نفسیاتی دباؤ کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا جائزہ لیں گے کہ فوجی نے میڈیکل کمیشن کیسے پاس کیا جس نے اسے ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت دی۔ گیراشینکو نے کہا کہ “کسی بھی صورت میں اسے اجتماعی قتل کی سخت ترین سزا بھگتنی پڑے گی۔”