ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

اسلام آباد: (آئی این این) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا مہم کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی، اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم نے 754 ٹوئیٹس کی نشاندہی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 84 افراد کو باقاعدہ تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 6 افراد کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں