ہنزہ: ہنزہ جھیل سے برف پگھلنے کے باعث پانی کا بہاو شروع ہو گیا ہے جس کے باعث حسن آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ کٹ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حسن آباد کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ کٹ گیا جس کے باعث شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔شاہراہ قراقرم بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح دونوں طرف پھنس گئے ، ضلعی انتظامیہ نے آس پاس کے علاقے بھی خالی کر لیے ہیں ۔