کوئٹہ: گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گوگل کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالر شپس دے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے اسکولوں میں بہت جلد گوگل کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کلاسسز شروع کریں گے جس کے لیے گوگل 5 لاکھ امریکی ڈالرز دے گا جبکہ منتخب نوجوانوں کو گوگل کے تعاون سے تربیت دی جائے گی۔
صوبائی چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ گوگل تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو کیریئر سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کمپنی صوبے کو 10 بسیں بھی فراہم کرے گی جو صوبے کے مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔