گلوکار سائیں ظہور لندن میں پرفارمنس کے دوران سٹیج پر گر پڑے

لندن: (آئی این این) فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں ایک شو کے میں پرفارمنس کے دوران گاتے ہوئے سٹیج پر گر پڑے۔

فوک گلوکار سائیں ظہور ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مشرقی لندن کے مقامی ہال میں فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔

واقعہ کے بعد منتظمین نے سائیں ظہور کو طبی امداد کے لئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کیا جہاں پر ان کے اہلخانہ یک طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایک رات زیر علاج رہنے کے بعد دوبارہ ہوٹل میں شفٹ ہوگئے ہیں۔

سائیں ظہور کے صاحبزادے ریاست علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد 12 اگست کو لاہور سے لندن روآنہ ہوئے تھے جہاں انہیں 3 کنسرٹس میں فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔ آخری پرفارمنس کے دوران وہ گر گئے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

لوک گلوکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ذیابطیس اوربلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ دوا تاخیر سے لینے کے باعث انکی حالت بگڑی اور وہ گر گئے تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں