وفاقی وزیر فواد چودھری نے سوئس سیکرٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مسائل پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔
پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے، @ImranKhanPTI اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارےMoney Laundererاتحادبنارہےہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2022
وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ممالک کے اس استحصال کو روکیں۔ اب سارے منی لانڈرر اتحادبنارہےہیں