کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کا میڈیکل کروانے کی درخواست مسترد

کراچی: (آئی این این) کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کا میڈیکل کروانے کی تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر پیش ہوئے اور دعا کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک وقت دیتے ہوئے ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دیا، دوسری جانب دعا کے مبینہ شوہر ظہیر احمد کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں