پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی جگہ تبدیل

اسلام آباد: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی جگہ تبدیل کردی، پی ٹی آئی اب الیکشن کمیشن دفتر کے بجائے ایف نائن پارک میں احتجاج کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ آج میں تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پرامن عوامی احتجاج میں نکلنے کی اپیل کر رہا ہوں، میں 7 سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان خطاب کروں گا۔


چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کررہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حمایت کے باوجود شکست دی، اب وہ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ ہارنے کے خوف سے ڈر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں