پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری چیلنج

اسلام آباد: (آئی این این) پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری چیلنج، اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپیکر کا اقدام غیر قانونی، ان کے پاس استعفے روکنے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے، حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مرضی کے استعفے منظور کرنا غیرقانونی عمل ہے، یہ غیر قانونی کام پہلی بار نہیں کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ استعفے اس لیے دیئے گئے کہ قوم کے سامنے کھل کر سازش آجائے، عمران خان ایک خود دار لیڈر ہیں وہ اس سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے، عمران خان نے قوم کو موبلائز کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پاکستانی عوام نے سازش کو ناکام کیا، اور اب بھی ساری سازشیں ناکام ہوں گی، ان پر ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک فریق بن چکا ہے، اب غیر جانبدار نہیں بلکہ ایک پارٹی ہے، قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں اس کا سمبل ظاہر کریں، جلد فیصلہ آئے گا، یہ قوم نئے مینڈیٹ کی طرف جانا چاہتی ہے، قوم فیصلہ کریں کہ قوم کا لیڈر کون ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں