پی ایس ایل: قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے کامیاب

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں