پہلی پاکستانی فلم” جوائے لینڈ ” کو فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
اکیڈمی نے فلم “جوائے لینڈ” کو انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشل فیچر فلم کی کٹیگری میں فلم “جوائے لینڈ” کا مقابلہ 14 مزید فلموں سے ہے جن میں بھارت ، کورین، سوئیڈن اور فرانس کی فلمیں شامل ہیں۔
95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 10 کٹیگریز میں 100 سے زائد ایسی فلموں کا اعلان کیا گیا جنہیں آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
“جوائے لینڈ” کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔فلم کے عنوان کے پاس جوائے لینڈ کو پاکستان میں کئی پابندیوں کا سامان کرنا پڑا۔
یہ فلم کانز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ جہاں اسے جیوری ایوارڈ اَن سرٹن کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔