پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف قرارداد منظور

پشاور: (آئی این این) پنجاب اسمبلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں قرار داد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیش کی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی سے شفاف الیکشن ممکن نہیں ،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران فوری طور پر مستعفی ہوں ،فوری طور پر صاف اور شفاف الیکشن ہی واحد حل ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان ایک عالمی سازش کے نتیجے میں تحریک انصاف کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کی مذموم حرکت کی مذمت کی ہے، ایوان موجودہ ملکی صورت حال میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنےکی توقع کرتا ہے۔

قرار داد میں فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں