پاکستان کا نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار،دکھ کی اس گھڑی میں ہم نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد۔15جنوری:پاکستان نے نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس المناک حادثے پر غمزدہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،ہم دکھ کی اس گھڑی میں نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں