پاکستان جونیئر لیگ: گوادر شارکس کو شکست، بہاولپور رائلز پلے آف میں داخل

لاہور: (آئی این این) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو 8 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز کے مابین میچ کھیلا گیا۔

گوادر شارکس اننگز

گوادر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 119 رنز بنائے، حسیب ناظم نے 26 اور دانیال ابراہم نے 25 سکور بنائے، نانگیالیا اور محمد ذیشان نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

بہاولپور رائلز اننگز

120 رنز کا ہدف بہاولپور نے 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنا کر حاصل کرلیا، شاویز عرفان نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد طیب عارف نے 41 سکور بنائے، عرفان منہاس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مین آف دی میچ

فاتح ٹیم کے طیب عارف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں