پاکستان آئی ایم ایف قرض پروگرام میں 2 ارب ڈالر اضافے کیلئے کوشاں

اسلام آباد:(آئی این این) پاکستان عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) قرض پروگرام میں 2 ارب ڈالر اضافے کیلئے کوشاں ہے جس کے لئے مالیاتی ادارے نے سٹاف لیول معاہدے سے پہلے دستاویزات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کے معاملے پر ا سٹاف لیول معاہدے سے پہلے دستاویزات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ پیر کے روز فراہم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کا حجم 6 ارب سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے، پروگرام کی مدت میں بھی ایک سال کی توسیع کی درخواست کی ہے جبکہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے قرض میں سے 3 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہوچکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں