ریاض: سعودی عرب میں10 بلین ٹری منصوبے کے لیے پاکستان برادر اسلامی ملک کی مدد کرے گا۔دونوں ملکوں میں اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سعودیہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے لیے ایم او یو پر دستخط کردیے گئے۔ پاکستان سعودی عرب میں دس بلین ٹری منصوبے کے لیے تکینکی معاونت فراہم کرے گا۔معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی وزارت ماحولیات کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد پاکستان کی شجرکاری میں مہارت سمیت پلانٹیشن سائیٹس کے مشاہدے اور ماہرین سے استفادہ کرے گا۔ پاک سعودی حکام کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر عمل درآمد کے ضمن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
ایم او یو سائن ہون کے بعد سعود وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ آج سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گرین ڈپلومیسی کا باضابطہ آغاز ہورہا ہے، دونوں ملکوں کے مابین سعودی عرب میں شجرکاری کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پاچکا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب میں دس ارب پودے لگانے کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔