لاہور: (آئی این این) رہنما مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے پارٹی صدارت سے فراغت کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع مسلم لیگ ق کے مطابق چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی ہماری ہے ، تھی اور رہے گی۔ کامل علی آغا کو بتائیں گے کس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔
دریں اثنا چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے مستقبل کے حوالے سے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران کامل علی آغا کی زیرصدارت سی ای سی میں ہوئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لئے ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا، مشاورت کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اہم فیصلے کئے گئے۔ چودھری شجاعت آج شام مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔