ٹیکس فراڈ کا الزام: عدالت کا گلوکارہ شکیرا کیخلاف مقدمہ چلانے کا حکم

بارسلونا: (آئی این این) سپین کی عدالت نے باضابطہ طور پر کولمبین گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس فراڈ کے الزامات پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین کی عدالت نے گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس فراڈ کے الزامات پران کے خلاف ٹرائل کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ شکیرا پر الزام ہے کہ وہ 2012 سے 2014 کے درمیان ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو ادا کرنے میں ناکام رہیں، جرم ثابت ہونے پر شکیرا کو 8 سال قید بھی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں