ٹام کروز کی ایکشن سے بھر پور فلم ٹاپ گن کا ایک بار پھر باکس آفس پر راج

لاس اینجلس: (آئی این این) ٹام کروز کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم “ٹاپ گن میورک”(Top Gun Maverick) ایک بار پھر باکس آفس پر راج کررہی ہے۔

معروف اداکار ٹام کروز نے فلم “ٹاپ گن میورک”(Top Gun Maverick) میں اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے اور فلم باکس آفس پر چھاگئی۔

ریلیز کے پندرہویں ہفتے فلم 79 لاکھ امریکی ڈالر یعنی ایک ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب براڈ پٹ کی ایک ماہ قبل ریلیز ہونے والی ایکشن تھرل فلم “بُلٹ ٹرین” 73 لاکھ ڈالر یعنی ایک ارب 60 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبرپر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں