کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر تماشائی کی جانب سے فکسر کہنے پر غصے میں آگئے۔
گزشتہ روز کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد انکلوژرز سے عامر کو فکسر کہا گیا جس پر کرکٹر غصے میں آگئے اور کہا کہ گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشلز محمد عامر کو انکلوژرز سے دور لے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔
اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے تھے۔
167 کے ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے ناقابلِ شکست 88 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد وسیم جونیئر نے آخری گیند پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا، ان کی ٹیم کو جیت کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے۔
Load/Hide Comments