اسلام آباد۔13فروری :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف اداکار، ہدایت کار اور میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیامحی الدین ایک ایسی ادبی شخصیت تھے جن کے پڑھنے اور بولنے کے ڈھنگ کو عالمی شہرت نصیب ہوئی۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ضیامحی الدین نے پاکستان سے باہر جا کر بھی تھیٹر اور فلموں میں کام کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے پائل، چچا چھکن، ضیا کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے جیسے مشہور پروگرام پیش کئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنی خوبصورت آواز میں اردو ادب کے فن پارے پیش کر کے ضیا محی الدین نے خوب نام کمایا ۔ مرحوم کی شو بز انڈسٹری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ضیا محی الدین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ