اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا، چودھری محمد سرور کو پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنا عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی ہے۔
اس سے قبل چودھری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات ہوئے۔ چودھری سرور ناراض ہوکر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز وزیراعلی سے گورنر پنجاب کی تبدیلی سے متعلق پوچھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا چھوٹے موٹے معاملات ہوتے ہیں وہ یہاں ہی ہیں۔
چودھری محمد سرور کو ہٹانے سے متعلق علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں جتنے لوگ بیٹھے ہیں وہ سارے میرے دوست ہیں ، گورنر پنجاب کو اس لئے ہٹایا گیا تاکہ ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت نہ کر سکیں ۔ گورنر سرور میرے دوست ہیں، ہمارا آپس میں تعلق ہے۔اگر عمران خان نے میرے دوست ہی ہٹانے ہیں تو انہیں آدھی سے زیادہ کابینہ ہٹانا پڑے گی۔