لاہور: (آئی این این) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی ہال میں شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کریں گے، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 40 واں اجلاس ہوگا، اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے عمل کومکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق سپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز بند ہوں گی، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کریں گے، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔