کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے آپریشنز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام: ڈیڑھ ماہ میں 11 ہزار وارداتیں
نجی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں آئی جی سندھ اور نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بنائی گئی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، عالمگیر خان
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ تمام علاقہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ کو بڑھائیں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث کرمنلز کے خلاف آپریشن میں فوری طور پر تیزی پیدا کریں۔