وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدررجب اردوان سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کی اور آئندہ ماہ جنیوامیں پاکستان اوراقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میںہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاجائیگا۔وزیراعظم نے برادرملک ترکیہ کی جانب سے امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے شکریہ اداکیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیرنوکے چیلنجزکواجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم نے تعمیرنوکے بارے میں پاکستان کے اقدامات کے لئے عالمی برادری کی مسلسل امداداوریکجہتی پرزوردیا۔دونوںر ہنمائوں نے دوطرفہ اموراورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال کیااورایک دوسرے کیساتھ قریبی رابطہ رکھنے پراتفاق کیا۔
Load/Hide Comments