منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں

لاہور: (آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جمع کروائی گئی اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سپشل سینٹرل کورٹ میں جمع کرائی تھیں جس کی کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں 3 کروڑ 70لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں جبکہ سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں 19 کروڑ سے زائد شئیرز ہیں۔

سپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، سپیشل سینٹرل کورٹ سلیمان کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں