اسلام آباد: (آئی این ا ین) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔
ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں۔
سابق سپیکر اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔