اسلام آباد۔23جنوری:پاور ڈویژن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کو صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔
اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایک گھنٹے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈز بحال کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے