پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سروس چار دن بعد بحال ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ملک بھر میں 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند تھا جس کی وجہ سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں دوشواری کا سامنا ہوا۔
ٹوئٹر سروس کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔
پاکستان بھر میں 20 فروری کی دوپہر کے بعد ٹوئٹر کی سروس بحال ہونا شروع ہوئی اور رات 9 بجے تک اس کی سروس تقریبا بحال ہوچکی تھی لیکن اس کے باوجود صارفین نے اس کے سُست چلنے کی شکایات کی۔
ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔