شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں رقم منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں 3 ارب 9 کروڑ سے زائد روپے کی ترسیلات ہوئیں۔مقصود چپڑاسی کی 2004 میں تنخواہ 7 ہزار، 2017 میں 25 ہزارروپے تھی۔
مقصود چپڑاسی کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ ہوئی اسکی بعد اکاونٹس بنائے گئے۔13مئی 2010 کو مسلم ٹاون برانچ میں مقصود اینڈ کمپنی کے نام سے اکاونٹ کھولا گیا۔
دستاویزات کے مطابق مقصود نے اوپننگ اکاؤنٹ میں ٹرن اوور ایک کروڑ درج کیا ، 74 کروڑ 10 لاکھ روپےرہا۔مقصود اینڈ کمپنی کے نام پر چنیوٹ فیصل آباد میں 2015 میں اکاونٹ کھولا گیا۔اکاونٹ میں سالانہ ٹرن اوور زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا۔فیصل آباد کے اکاونٹ میں 2015 سے 18 تک 77 کروڑ 20 لاکھ روپے ٹرن اوور رہا۔
30 جنوری 2017 کو چینیوٹ میں مقصود اینڈ کمپنی کے نام پر ایک اور اکاونٹ کھولا گیا۔اس اکاونٹ میں سالانہ ٹرن اوور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا۔اس اکاونٹ میں صرف ایک سال کے دوران ٹرن اوور 46 کروڑ 30 لاکھ روپے رہا۔
2 اپریل 2015 کو چنیوٹ میں مقصود احمد نے اپنے ذاتی نام سے اکاونٹ کھولا گیا۔مقصود احمد کے اکاونٹ کا سالانہ ٹرن اوور 13 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا۔ملک مقصود کے ذاتی اکاونٹ میں 2015 سے 17 تک ٹرن اوور ایک ارب 5 کروڑ 40 لاکھ روپےرہا۔
25 جنوری 2017 کو چنیوٹ مقصود اینڈ کمپنی کا سیلری اکاونٹ کھولا گیا ۔اکاونٹ میں ماہانہ 70 ہزار اور 13 لاکھ روپے سالانہ ٹرن اوور ظاہر کیا گیا۔قصود اینڈ کمپنی کے اکاونٹ میں ایک سال میں 30 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹرن اوور رہا۔