سرینگر: (آئی این این) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی نے ایک اورکشمیری نوجوان کی جان لے لی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے بارہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سکیورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کیا، بارہ مولا اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
قابض بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کا محاصرہ کررکھا ہے، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی اورہراساں کیا گیا، لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔